Islamic
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
جو شخص جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھتا ہے اس کے لئے دونوں جمعوں کے درمیان ایک نور
روشن کر دیا جاتا ہے ۔
(مستدرک حاکم، حدیث 3392)
آپﷺ نےفرمایا:
”اللّٰه عزوجل رات کو اپنا دستِ رحمت (بندوں کی طرف) پھیلا دیتاہے تاکہ دن کو گناہ کرنےوالا توبہ کرے اور دن کو اپنا دست(رحمت) پھیلا دیتاہے تاکہ رات کو گناہ کرنےوالا توبہ کرے (یہ سلسلہ جاری رہتاہے) یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہوجائے (یعنی قیامت تک).“
[مسلم : 6989]
سورہ یوسف 26
یوسف نے کہا اسی نے مجھ کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا تھا۔ اس کے قبیلے میں سے ایک فیصلہ کرنے والےنےفیصلہ کیا کہ اگر اس کا کرتا آگے سے پھٹا تو یہ سچی اور یوسف جھوٹا
بےشک آسمانی کتابیں اور بھی اتری ہیں
پر قرآنِ مجید کی سب سے بڑی خوبی
یہ ہے کہ نابینا لوگ بھی
قرآنِ مجید کی تلاوت کرنے لگتے ہیں۔
#القران_الكريم
حضرت عبداللہ ابن عمرؓ
بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے گواہی دینا کہ اللہ کےسوا کوئی معبود برحق نہیں اور یہ کہ محمدﷺ اسکے بندے اور اسکے رسول ہیں نماز قائم کرنا ، زکوۃ ادا کرنا، حج کرنا اور رمضان کےروزے رکھنا۔
مشکوۃ المصابیح حدیث:4)
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے🌷
میرا دل بھی چمکادے چمکانے والے🌷
برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت🌷
بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے🌷
تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ🌷
مِرے چشمِ عالَم سے چھپ جانے والے🌷
میں گناہ گار ہوں میں سیاہ کارہوں
میں خطاکارہوں میں سزاوارہوں
میرےسجدومیں تیری حمدوثناء
میراکوئی نہیں_اللہ تیرےسواء
ﺑﯿﺸﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﮯ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﻧﺒﯽﷺ ﭘﺮ ﺩﺭﻭﺩ ﺑﮭﯿﺠﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﮮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻭﺍﻟﻮ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺩﺭﻭﺩ ﺍﻭﺭ ﺳﻼﻡ ﺑﮭﯿﺠﻮ۔
ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ عليه وآله ﻭﺳﻠﻢ❣️
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں:
سلام کا جواب دینا، مریض کی عیادت کرنا، جنازہ کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینکنے والے کا (یرحمک اللہ کہہ کر اسے) جواب دینا۔
مشکٰوت المصابیح، حدیث:1524
آپﷺ نےفرمایا:
“اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے
تم معروف(بھلائی)کا حکم دو اور منکر(برائی)سے روکو،
ورنہ قریب ہے کہ الّٰلہ تعالٰی تم پر اپنا عزاب بھیج دے
پھر تم الّٰلہ سے دعا کرو اور تمھاری دعا قبول نہ کی جائے۔
﷽
نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔۔!
لوگوں پر ایک وقت ایسا آئے گا کہ ان کا مقصد ان کا
پیٹ ہو گا دولت ان کی عزت ہو گی اور عورت ان کا
قبلہ اور روپیہ ان کا دین ہو گا
وہ بدترین لوگ ہوں گے اور آخرت میں ان کا کوئ
حصہ نہیں ہو گا
(کنزالایمان)
دنیا مومن کے لئے دوزخ اور کافر کے لئے جنت ہے چاہئے وہ کسی بھی حالت میں۔
رســـول اللہﷺ نے ارشــاد فرمایـا:
تمہـارے اعضــاء وضــو کرنے کی وجــہ سـے قیــامتــــ میں چمکتــے ہوں گـے۔
(مسلم فی الطہــارة:34)
Comments
Post a Comment